چوہدری امانت مہر اور چوہدری امتیاز آکیہ کی جانب سے دس،دس یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان

ChaudhryImtiazChaudhryamanatHussainMeharannouncessponsorshipteventychildren-460x300
بارسلونا:منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 14 اپریل سے شروع ہونے والے دس ملکی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےزیرانتظام بارسلونا کے معروف سیاحتی مقام رمبلہ دل روال کے سپورٹس ہال میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پاکستان کے معروف کمپئیر تسلیم صابری ، انٹرنیشنل نعت خوان میلاد رضا قادری اور ہالینڈ سے علامہ یاسرنسیم نے خصوصی شرکت کی ۔معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر اورمعروف بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ نے دس، دس یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیا۔ چوہدری امانت حسین مہر اورچوہدری امتیاز آکیہ نے تقریبا 40 یتیم بچوں کی کفالت لیکر سچا عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا۔پروگرام کے دوران چوہدری امتیاز آکیہ اور میاں دانش کیطرف سے ایک ایک جبکہ چوہدری امانت حسین مہر کی طرف سے پانچ عمرے کے ٹکٹ اعلان کے بعد شرکاء کا جوش دیدنی تھا ۔عمرے کے ٹکٹ موقع پر ہی قرعہ اندازی کے زریعے لوگوں میں تقسیم کردئیے گئے ۔چوہدری امتیاز آکیہ نے کہا کہ میں نے اور چوہدری امانت مہر نے یتم بچوں کی کفالت کا اعلان عبادت اور دینی فریضہ سمجھ کر کیا ہے اور ہم آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>