روسی طیارہ فضا میں ہی تباہ ہوا ، دھماکے کا امکان ہے ، تحقیق کاروں کے انکشافات

hamwatanسینائی (ویب ڈیسک)تحقیق کاروں نے روسی جہاز کے تباہ ہونے کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق تباہ ہونے والا روسی طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا اور اسے متعدد مرتبہ ٹھیک کیا جا چکا تھا۔

روسی ایوی ایشن اہلکاروں کے مطابق ائیربس اے 321 فضا میں ہی تباہ ہوگئی تھی جس کی وجہ ممکنہ طور پر دھماکہ بھی ہو سکتا ہے ۔

اہلکاروں کے مطابق ائیرلائن اے 321 کو 1997 میں بنایا گیا اور 2001 میں اس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ نہیں ہو سکی جس کو بعد میں ٹھیک کیا گیا۔
تحقیق کاروں کے مطابق ائیرلائن کو متعدد مرتبہ بڑی تکنیکی خرابیوں پر ٹھیک کیا جا چکا تھا، طیارے کے بتاہ ہونے کی وجہ بتانے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا لیکن ملبے کے شواہد اور لاشوں کا دور دراز سے ملنا کافی کچھ سلجھا رہا ہے۔

ائیرلائن کے ملبے سے اب تک 163 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جس میں سے کچھ لاشیں دور دراز سے ملیں ۔ واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ روسی طیارے کو انھوں نے نشانہ بنایا تھا۔

تحقیق کاروں کے مطابق دہشتگرد تنظیم کے پاس ایسے ہتھیار موجود نہیں ہیں کہ وہ طیارے کو 31 ہزار فٹ کی بلندی پر نشانہ بنا سکیں ، زیادہ تر امکانات یہ ہی ہیں کہ طیارے میں دھماکہ ہوا ہوگا۔
مزید معلومات طیارے کا سارا ملبہ ملنے اور نئے پہلوئوں کا جائزہ لینے پر سامنے آئیں گی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>