سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی

hamwatanفی تولہ سونا150روپے کی کمی سے 46800،دس گرام 40114روپے کا ہوگیا عالمی منڈی میں فی اونس سونا33 ڈالرکی کمی کے بعد 1142ڈالرکی سطح پر آگیا،رپورٹ

کراچی (دنیا بزنس ڈیسک)گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 33 ڈالر اونس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1175ڈالرسے کم ہوکر 1142ڈالر پرآگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 46 ہزار 950 روپے سے گھٹ کر46ہزار800روپے ہوگئی ،اسی طرح 128روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 242روپے کی سطح سے گھٹ کر40 ہزار 114 روپے ہوگئی ،گزشتہ ہفتے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کے اضافے سے 715 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>