غائب ہونا ممکن ہو گیا

hamwatanامریکی سائنسدانوں نے یہ ممکن بنا دیا ہے کہ چیزوں کو غائب کر دیا جائے۔ بعض ٹھوس اجسام آپ کے سامنے ہونے پر بھی نظر نہ آئیں جب کہ ان کے پیچھے والی اشیاء ایسے گویا ان کے سامنے سوائے ہوا کے کچھ نہیں، ذرا تصویر میں نظر آنے والے ہاتھ کو دیکھیے۔ اس کے سامنے مخصوص عدسہ لانے پر عدسے کے سامنے والا حصہ غائب ہو گیا اور ہاتھ کے پیچھے بنے دیوار پر ڈبے صاف نظر آ رہے ہیں۔یہ ناقابل یقین ایجاد امریکا کی رو چیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی اور اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ طریقہ سستا بھی ہے اور اس کے ذریعے غائب کیے گئے اجسام کسی بھی طرف سے دیکھنے پر نظر نہیں آتے۔ یہ دراصل عدسوں کا ایک تہہ در تہہ نظام ہے جس کے ذریعے ہاتھ چہرے اور ایک پیمانے کو غائب کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا گیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>