جذبہ میں ایشوریہ کی اداکاری دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا ، ابھیشک

hamwatanلندن (نیٹ نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے جونئیر بچن یعنی ابھیشک بچن نے ایشوریہ رائے کی فلم ‘ جذبہ’ دیکھنے کے بعد کہا کہ انہیں اپنی بیوی ایشوریہ رائے بچن پر فخر ہے ۔ 41 سالہ ایشوریہ پانچ سال کے بعد کسی فلم میں نظر آئی تھیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشک بچن کا کہنا تھا ایشوریہ نے فلم ‘جذبہ’ میں زبردست اداکاری کی ہے ، انہوں نے ایشوریہ کے ساتھ لیڈّ رول میں اداکارعرفان خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ‘جذبہ’ ایک اچھی اور جذباتی کہانی تھی، جس میں ایشوریہ اور عرفان نے بہت دل کو موہ لینے والی اداکاری کی، جس نے فلم دیکھنے والے ہر فرد کو متاثر کیا ۔ اب ابھیشک سے کوئی پوچھے کہ بھائی کب تک پاپا اور بیگم پر فخر کرتے رہیں گے کبھی انہیں بھی تو موقع دیں کہ وہ آپ پر فخر کر سکیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>