عرب ممالک کیلئے ایران بھی داعش جتنا خطرناک ہے :بحرین

hamwatanایران عرب ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے :شیخ خالد الخلیفہ

منامہ(نیوز ایجنسیاں)بحرین نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کیلئے ایران کی حمایت اتنی ہی خطرناک ہے جتنی داعش خطرناک ہے ۔ بحرینی دارالحکومت منامہ میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے ایران پر بحرین میں ہتھیار سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران عرب ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کیلئے جو کوششیں کر رہا ہے وہ داعش سے کم خطرناک نہیں ہیں۔حوثی باغیوں کا مستقبل حصہ ہو سکتا ہے لیکن انہیں ہتھیار پھینک کر سیاسی عمل کا حصہ بننا ہو گا۔امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے تناظر میں ایران کے قابل اعتراض اقدامات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جن سے خطے میں دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>