دانیال عزیز کو وزیر بنایا جائے، عمران خان کی وزیراعظم نواز شریف سے اپیل

Hamwatan

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کے ضمیر کی قیمت وزارت ہے میری نواز شریف سے اپیل ہے کہ اس کو وزیر بنا دیں تاکہ اس کی روح کو بھی چین مل سکے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران میزبان معید پیرزادہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے آج کل وہ بڑی پریس کانفرنسز کر رہا ہے لیکن نواز شریف اس کے باوجود اس کو وزارت نہیں دے رہے میں اس کی باتوں کو اہمیت نہیں دینا چاہتا لیکن نواز شریف سے اپیل ہے کہ اس کو وزارت دی جائے تاکہ اس کی بے چین روح بھی پرسکون ہوسکے

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>