این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی برتری 15 ہزار ہونی چاہئے تھی: وزیراعظم اپنی پارٹی پر برہم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے حلقہ ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب میں حاصل ہو نے والی کم برتری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگی ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین اپنے حلقوں میں لوگوں سے رابطہ بڑھائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے لوگوں سے رابطہ نہ رکھنے والے ممبران اسمبلی پر پوری نظر رکھی جائے گی ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہوں نے دورہ امریکہ سے واپس آنے پر اس حوالے سے جامع حکمت عملی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ۔جیو نیوز کے مطابق حلقہ ایک سو بائیس میں وزیر اعظم 15ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی کی امید کر رہے تھے ۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>