ایسا کام کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ن لیگ کبھی دھاندلی سے نہیں جیت سکے گی، عمران خان

Hamwatan

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم قومی معاملات پر نواز شریف سے تعاون کیا لیکن ان سے اختلاف ان کی کرپشن پر ہے وہ سیاست میں اس لئے ہی آئے کہ اپنی کرپشن کو تحفظ دے سکیں۔ این اے ایک سو بائیس میں ووٹ منتقل ہونے کی شہادتیں جمع کر رہے ہیں الیکشن کمیشن اور عدالت میں جائینگے دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود معید میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران تبدیل ہوگا تو ہی پی ٹی آئی تبدیل ہوگی۔ خیبر پی کے میں میر ی جماعت کے لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو آگے کیا جس پر افسوس ہے اب اپنے آئین کا حصہ بنا لیا ہے اب مخصوص سیٹوں پر کوئی نامزدگی نہیں کر سکے کا اب بورڈ ہی فیصلہ کرے گا انہوں نے کہا کہ علیم خان کو پیسے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا وہ پہلے بھی اسی حلقے سے صوبائی سیٹ جیت چکے ہیں انہوں نے کینسرکا مقابلہ کیا وہ شوکت خانم کے ڈونر تھے وہیں ان سے ملا،علیم خان نے کچھ کیا ہوتا تو شریف برادران ان کے خلاف کارروائی کرتے،انہوں نے اپنا حلال کا پیسہ خرچ کیا ۔جہانگیر ترین جیسے سیلف میڈ لوگوں کو آگے کرینگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری سرور پارٹی کا سرمایہ ہیں انہوں نے پارٹی کو آرگنائز کیا جو میں بھی نہیں کر سکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میری جماعت جس طرح کام کر رہی ہے اب مستقبل میں ن لیگ کبھی دھاندلی سے نہیں جیت سکے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ شریف برادران نے پنجاب کا سارا پیسہ لاہور پر لگا دیا پیسہ انسانوں پر لگانا چاہئے۔ ان کے ذہن بدلنا ضروری ہے آج خیبر پی کے میں کرپشن نہیں میرا چیلنج ہے

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>