سندھ پولیس نے داعش کے دہشت گردوں سے متعلق جاری فہرست کی تردید کردی

کراچی: سندھ پولیس نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

1ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں داعش کے 53 دہشت گردوں کے نام اور کوائف سے متعلق تفصیلات بتائی گئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>