کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبے زیرغور ہیں، خواجہ آصف

1اسلام آباد: وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر زیرغور ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متعدد منصوبے زیر غور ہیں اور جن 7 پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے جن سے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اورٹینڈردستاویزات 1988 سےمکمل ہیں، منصوبے پرعملدرآمد حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا جب کہ رواں خریف سیزن میں 35.86 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>