نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل

1اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے اضافی فیسوں کی واپسی کے حکم کے خلاف نجی اسکولوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران نجی اسکولوں کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فکیشن بنیادی حقوق کے خلاف ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے کسی نوٹس کے بغیر فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
عدالت عالیہ نے کیس کے فیصلے تک اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ نجی اسکول رواں سیشن کے لئے پرانی فیس ہی وصول کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>