پی ایس ایل:بڑے کھلاڑی بڑا معاوضہ طلب کرنے لگے

1لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کیلیے بڑے کھلاڑی بڑا معاوضہ طلب کرنے لگے،پلاٹینم کے ایک کروڑ40لاکھ روپے کم پڑگئے، ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے نئی کیٹیگری متعارف کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں ہوگا۔

اس کے لیے 100سے زائد غیرملکی کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی مینجمنٹ اور نامور انٹرنیشنل پلیئرز میں معاوضوں پر ڈیڈ لاک کی صورتحال برقرار ہے، دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھاری معاوضے لینے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کے لیے ادا کی جانے والے رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جس کے نتیجے میں کرس گیل جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت پر سوالیہ نشان موجود ہے، ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹرز پلاٹینم کیٹیگری کودیے جانے والے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے معاوضے پر کھیلنے کو راضی نہیں، پی ایس ایل انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک نئی کیٹیگری بنانے کا فیصلہ کرلیا جس میں شامل کھلاڑیوں کو 2کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
اس سے قبل ایونٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو پلاٹینم،گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کرکے امریکی فٹبال لیگ میں ایک عرصہ سے رائج ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے فرنچائز ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مینجمنٹ کو امید ہے کہ نئی کیٹیگری متعارف کرانے کی صورت میں بڑے اسٹارز پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>