مصباح اور یونس کو بھی ٹی20کرکٹ کی یاد ستانے لگی

1ڈھاکا: مصباح الحق اور یونس خان کو بھی ٹوئنٹی20کرکٹ کی یاد ستانے لگی، اس طرز سے ریٹائر ہونے والے دونوں اسٹار بیٹسمینوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے اپنے نام پیش کردیے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی 52 پاکستانی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کی جانب سے ایونٹ میں دلچسپی کیلیے دستیابی ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کردی گئی، اس میں سب سے زیادہ 52 پاکستانی شامل ہیں۔ مصباح الحق، یونس خان اور محمد حفیظ بھی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں،اسپاٹ فکسنگ میں 5 برس کی پابندی سے گذشتہ ماہ چھٹکارہ پانے والے فاسٹ بولر محمد عامر بھی ان پلیئرز میں موجود ہیں۔ وہ خصوصی رعایت کی وجہ سے رواں سال کے آغاز سے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، حال ہی میں انھوں نے قائداعظم ٹرافی کوالیفائرز مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور تین 4 روز میچز میں 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ان کے بارے میں بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر خالد محمود نے کہاکہ عامر چونکہ پہلے ہی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ان کی بی پی ایل میں شرکت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس کے باوجود بھی اگر لیگ میں حصہ لینے کیلیے آئی سی سی کی کلیئرنس درکار ہوئی تو پھر جو فرنچائز ان میں دلچسپی لے اسے ہی کونسل سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ ایونٹ میں شرکت کیلیے انگلینڈ کے 48، 33 ویسٹ انڈین ،25سری لنکن، 5 زمبابوین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے چار،چار، 2 کیوی اور 13 ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
کرس گیل اور کمارسنگاکارا کے 31 اکتوبر کو شیڈول لاٹری میں شریک ہونے کا امکان نہیں ہے، سلہٹ اور ڈھاکا کی فرنچائزز ان سے پہلے ہی معاہدے کرچکی ہیں۔6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز 21 نومبر اور افتتاحی تقریب 19 تاریخ کو ہوگی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>