امریکا میں 2 مختلف یونیورسٹیوں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

1ٹیکساس / ایری زونا: امریکی ریاست ٹیکساس اور ایریزونا کی یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف جامعات میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک اور3 زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ریاست ٹیکساس کی کی یونیورسٹی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں یونی ورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے ریاست اوریگون کی یونی ورسٹی میں بھی مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>