فلم فیسٹیول میں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو انوکھا اعزاز حاصل ہوگیا

2 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے بوسان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں مداحوں کا دل جیت لیا اور کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور کردیا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اپنی ریلیز کے کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی خوب داد وصول کررہی ہے جب کہ فلم کو عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
بیسویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ’’بجرنگی بھا ئی جان‘‘ کی اسکریننگ کی گئی اور فلم نے شائقین کو بے حد متاثر کیا جس پر اسکریننگ میں موجود 5 ہزار افراد نے کھڑے ہوکر داد دی جب کہ فلم ڈائریکٹر کبیر خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 ہزار سے زائد افراد کی جانب سے فلم کوکھڑے ہوکر داد دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>