نیتوسنگھ نے دپیکا کی تعریفیں شروع کردیں

1ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو سنگھ نے اداکارہ دپیکاپڈوکون کی تعریفیں شروع کردیں ۔

نیتو سنگھ کا فلم تماشا کا ٹریلر دیکھ کر کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون میں پردہ اسکرین پر آگ لگا دینے والی خصوصیات ہیں۔رنبیر اوردپیکاپڈوکون کی جوڑی اسکرین پر بے حد جچتی ہے،دونوں اسکرین پر اکٹھے بجلیاں گراتے ہیں۔دریں اثنا بھارتی میڈیا کے مطابق’’تماشا‘‘‘کا میوزک 16 اکتوبر کو ریلیز ہو گا۔
امتیاز علی کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاڈ والاکی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے۔فلم سازوں نے کہا ہے کہ ’راک اسٹار‘ اور ’ہائی وے‘کی طرح اس فلم کا میوزک البم بھی شائقین کو پسند آئے گا۔فلم27نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>