تھر کول پاور پلانٹ کا فنانشل کلوز ڈیڑھ ماہ میں متوقع

2 کراچی: اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد سراج سبحانی نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کا فنانشل کلوز ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
جس کے بعد چار سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کردی جائیگی، اس منصوبے کے پہلے فیز میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں سے 0.9 ارب ڈالر کوئلے کی کان جبکہ 1.1ارب ڈالر بجلی کی پیداوار کے پلانٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز اینگرو کے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے اور عوام کی زندگیاں آسان کرنے کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے جاری رہے گا۔
اینگرو کی مستقبل کی پیش بندی میں فوڈ، ایگری بزنس اور توانائی کے شعبے سرفہرست ہیں، اینگرو کے موجودہ کاروبار میں بھی توسیع کا عمل جاری رہے گا۔ ایل این جی ٹرمینل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اینگرو نے ایک سال سے بھی کم مدت میں ٹرمینل کی تعمیر کرکے دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا، اینگرو کا کردار صرف گیس کی اسٹوریج اور ری گیسفکیشن تک محدود ہے، گیس کی خرید و فروخت حکومت کی ذمے داری ہے۔
خالد سراج سبحانی نے اس موقع پر 1965 سے لے کر اب تک کمپنی کے سفرکا احاطہ کیا۔ منیجر ہیومن ریسورس اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز نائلہ قاسم نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔اینگرو کے50سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر میڈیا مہم کی رونمائی بھی کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح اینگرو کے مختلف کاروبار 1965 سے اب تک لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>