انوشکا آوٹ،’’ بے فقرے ‘‘کے لیے وانی کا پرینیتی سے مقابلہ

1 ممبئی: فلم رب نے بنادی جوڑی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ انوشکا شرما کو ادتیہ چوپڑانے اپنی نئی فلم ’’بے فقرے‘‘ سے نکال دیاہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ بمبے ویلوٹ کی اداکارہ کی جگہ وانی کپور یا پرینتی چوپڑا میں سے کسی ایک فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کریں گے ۔
ہدایتکار ادتیہ چوپڑا کی طرف سے انوشکا شرما کو فلم سے الگ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور ادیتہ میں کچھ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کی بنا پر انھیں بے فقرے میں شامل نہیں کیا جارہا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادتیہ چوپڑا کے دوست منیش شرمانے انھیں لیڈیز ورسز رکی بھل کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا یا ’’شدھ دیسی رومانس‘‘ سے بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنیوالی وانی کپور کو سائن کرنے کا مشورہ دیاہے ۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>