سلمان نے شاہ رخ کو بگ باس میں آنے کی دعوت دیدی

2 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو فلم ’’دل والے‘‘ کی پرموشن کے لیے ’بگ باس 9‘میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
سلمان نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ اگر شاہ رخ خان اپنی خوشی سے فلم کی پرموشن کے لیے میرے شو پر آنا چاہیں تو میری طرف سے ان کے لیے خاص دعوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ خان میرے شو پر آنے کے لیے وقت نکال پائے اور بگ باس کے گھر آنے والے مہمانوں کے ساتھ وقت گزراتو مجھے بے حد خوشی ہو گی۔علاوہ ازیں سلمان خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری طرف سے شاہ رخ خان پر کسی قسم کا دباؤ ہر گز نہیں ہے کہ وہ لازماً میرے شو کا حصہ بنیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>