شروتی ہاسن نے ابھیشیک کے ساتھ ’’ہیرا پھیری3‘‘ کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی: شروتی ہاسن جنھیں کچھ عرصہ قبل ’’ہیرا پھیری 3‘‘ میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

1دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی ’’راکی ہینڈسم‘‘ اور تگمانشو ڈھولیا کی ’’یارا‘‘ کے علاوہ تامل فلم ’’ پلی‘‘ میں وجے، ویدلام ‘‘ میں اجیت اور ’’سنگھم 3‘‘ میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا شروتی ہاسن نے بھی تامل فلم ’’پلی‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’’ہیراپھیری3‘‘ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سنیل شیٹی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے اور انھیں امید ہے کہ اس فلم کو چھوڑنے سے ان کے بالی ووڈ میں کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
کیونکہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ فلموں میں اپنا کام جلد سے جلد ختم کرواؤں اور میرے پاس پہلے ہی پانچ فلمیں ہیں جن میں سے ایک ’’پلی‘‘یکم اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جب کہ دو فلمیں بھی اسی برس ریلیز ہوں گی جن کی شوٹنگز جاری ہیں۔ اس کے علاوہ فنکار اکثر اپنی زیرتکمیل فلموں کی وجہ سے کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کر دیتے ہیں اور میں نے بھی ایسا ہی کیاہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>