ٹوئنٹی20 سیریز: ایک بھی کھلاڑی نصف سنچری نہ بنا سکا

2 کراچی: 2 میچز پر مشتمل ٹوئنٹی 20 سیریز میں کوئی بھی بیٹسمین نصف سنچری نہ بنا سکا،اگرچہ پاکستان نے ٹرافی تو جیت لی لیکن بیٹسمینوں کی پرفارمنس مایوس کن رہی، نسبتاً آسان زمبابوین بولنگ اٹیک کیخلاف اسٹار پلیئرز اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش نہیں کرپائے، کپتان شاہد آفریدی دو میچز میں محض4رنز بناسکے۔
محمد حفیظ ایک میچ میں موقع ملنے پر محض 17رنزبناکر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپنر احمد شہزاد 2میچز میں24رنز ہی اپنے نام جوڑ پائے، شعیب ملک نے 35 اور15 کی اننگز کھیل کر کچھ ہمت دکھائی، 52رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر عمر اکمل دوسرے مقابلے میں 38رنز ناٹ آؤٹ بناکر اعتماد پانے میں کامیاب ہوئے، اگرچہ وہ پہلی کاوش میں صرف 14رنز ہی اپنے نام جوڑ پائے تھے، صہیب مقصود 2چانسز ملنے پر 32 رنز بنا سکے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 49رنز اپنے نام جمع کیے۔
پہلے میچ کے ہیروعماد وسیم نے32رنز بنائے،ان کی بہترین کاوش 19 رنز رہی، البتہ بولنگ میں اپنا سکہ ضرور جمایا، پہلے میچ میں 11رنز کے عوض 4 وکٹوں کی پرفارمنس کی بدولت مردمیدان قرار پانے والے اسپنرنے دوسرے مقابلے میں ایک وکٹ لے کر سیریز میں 5 شکاروں کے ساتھ کامیاب پاکستانی بولر کا اعزاز پایا، ڈیبیو کرنے والے عمران خان دونوں میچز میں کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑپائے۔ ان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔ محمد عرفان اور سہیل تنویر نے بھی اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، شاہد آفریدی مجموعی طور پر 7 اوورز میں 49رنزدینے کے باوجود وکٹ نہ لے سکے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>