کویت نے تیل قیمتیں بڑھانے کے لیے اوپیک اجلاس کاامکان ردکردیا

کویت سٹی: کویت نے خام تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے اوپیک کے ہنگامی اجلاس کاامکان رد کر دیا جس کی تجویز وینزویلا نے دی تھی۔ کویتی وزیر تیل علی العمیرنے صحافیوں کو بتایاکہ اوپیک کا آئندہ وزارتی اجلاس دسمبر میں ہوگا جو ہر 2سال بعد ہوتا ہے، 4 دسمبر سے پہلے کوئی کانفرنس نہیں ہوگی۔

2انھوں نے کہاکہ طلب و رسد سے متعلق بے یقینی کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹس میںخام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ آ رہا ہے، فی الوقت مارکیٹس میں 2ملین بیرل یومیہ کی سپلائی زیادہ ہے تاہم قیمتوں میں کمی سے کویت میں میگاآئل اور نان آئل پروجیکٹس پراثرات نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ کویت کی پیداوار فی الوقت 2.8ملین بیرل یومیہ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت اس سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>