ٹیکس ورلڈپیرس نمائش میں35پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

1کراچی: میسے فرینکفرٹ کے تحت فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ ’’ٹیکس ورلڈ اور اپیرل سورسنگ‘‘ نمائش میں 35 پاکستانی فیبرکس اینڈ گارمنٹس کمپنیوں نے بھرپورانداز میں شرکت کی، ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ نمائش 14 سے 17 ستمبر2015 تک جاری رہی۔

میسے فرینکرٹ پاکستان کے نمائندے ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ پاکستانی فیبرکس اور گارمنٹس کمپنیوں کو بھرپورپزیرائی حاصل ہوئی، بین الاقوامی میلے میں اہم مینوفیکچرنگ ممالک چین، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، ویتنام، فرانس، جرمنی اور پاکستان سے 1400 نمائش کنندگان نے عالمی سطح کی فیشن مصنوعات نمائش کے لیے رکھیں جبکہ 109 ممالک کے 15ہزار افراد میلہ دیکھنے آئے، ٹی ڈی اے پی کی سیکریٹری رابعہ جویریہ اور فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے بھی میلے کا دورہ کیا اور وہاں موجود فیشن ڈیزائنرز اور پریس کو پاکستانی فیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
میلہ گراؤنڈ میں ٹی ڈی اے پی نے فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں نمائش کنندگان سرینا، ایس ایم ڈینم اور دیگر نے تیار ملبوسات کی نمائش کی، ڈینم اور فیبرکس کی پاکستانی کمپنیوں ڈینم انٹرنیشنل، انڈیگو، لبرٹی ملز، قاسم ٹیکسٹائل، ماسٹر ٹیکسٹائل، کمال لمیٹڈ، کوہ نور، نشاط سفائر، صدیق سنز جبکہ گارمنٹس ایڈوانس فیشن میں اے مجید اینڈ سنز، فیشن

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>