دبنگ خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کیلئے پہلوانی اور مارشل آرٹ کی ٹریننگ شروع کردی

2 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پہلوانی اور مارشل آرٹ کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’’سلطان‘‘ میں ’’باکسر‘‘ کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے انہوں نے بین الاقوامی ایکشن کوریو گرافر لرنل اسٹووال سے تربیت لینا شروع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بین الاقوامی ایکشن کوریو گرافر سے روزانہ 4 گھنٹے پہلوانی اور مارشل آرٹ کی تربیت لے رہے ہیں جب کہ فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے دبنگ خان کی ٹریننگ کرتے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ ایکشن کوریو گرافر کے ساتھ زور آزمائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘ اگلے برس عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>