فواد خان فلمساز کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

1ممبئی: بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستانی چارمنگ اداکار فواد خان نامور بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی لندن میں شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جس میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فواد خان کو فلم میں مختصر کردار کے لئے چنا گیا تھا تاہم فلمساز نے پاکستانی اداکار کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دیگر اداکاروں کی طرح انہیں بھی مساوی اہمیت دی ہے۔
فواد خان کرن جوہر کی فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لئے فواد خان کو مختصر کردار کے لئے کاسٹ کرنا مناسب نہ سمجھا اور انہیں بھی رنبیر کپور کے مساوی کرداردے دیا ہے جس کے بعد وہ یورپی شہر ویانا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *