پی ایس ایل ؛ ہرایمرجنگ کرکٹر25ہزارڈالرکا چیک وصول کریگا

393777-Sidharthallia-1442938943-269-640x480لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ایمرجنگ کرکٹر25ہزار ڈالر کا چیک وصول کرے گا، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو مالی آسودگی اور ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا، ہر فرنچائز کو آمدنی کا 75فیصد حصہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی،پانچوں فرنچائز ٹیمیں 4غیر ملکی اور ملک سے 2 ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کریں گی، ان نوجوانوں کے معاہدے کم از کم 25ہزار ڈالر تک کے ہوں گے۔
ان کو مالی فائدے کے ساتھ اسٹارزکے ہمراہ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ہونے والی مجموعی آمدنی ایک مرکزی پول میں جمع کرکے75فیصد حصہ فرنچائزز میں تقسیم کردیا جائے گا، انھیں اسپانسر شپ حقوق، لوگو اور شرٹس کی فروخت سے بھی منافع پانے کا موقع ملے گا، ایونٹ پی سی بی کیلیے بھی مالی آسودگی کا ذریعہ ہوگا، حاصل شدہ رقم ملک میں کھیل کے فروغ کیلیے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ تمام فرنچائزز کھلاڑیوں کی فیس ایڈوانس جمع کرا دیں گے جو بورڈ خود تقسیم کرے گا،انھوں نے کہا کہ اہلیت رکھنے والی 20کمپنیز نے فرنچائزز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس بار تو ٹیمیں 5ہی ہوں گی تاہم اگلے 4سال میں تعداد 8تک بڑھا دی جائے گی،آئی پی ایل کے بعد پی ایس ایل دوسری بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی،انھوں نے کہا کہ کئی نامور کھلاڑیوں سے معاہدے مکمل ہوچکے ہیں، ہر فرنچائز ٹیموں کے انتخاب اور مشاورت کے لیے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے گی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *