یہ عورت جب پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچی تو ایسا انکشاف ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی

hamwatanلندن (نیوز ڈیسک) حمل کے آغاز سے ہی خواتین کو اپنی جسمانی حالت میں متعدد تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک برطانوی خاتون اس انداز میں حاملہ ہوئیں کہ بالکل آخر تک اس سے غافل رہیں، اور جب پیٹ میں درد کی وجہ سے ہسپتال گئیں تو معلوم ہوا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

جریدے ’ڈیلی میل‘ کے مطابق 23 سالہ امینڈا جیسپ پچھلے کئی ماہ کے دوران بالکل نارمل انداز میں زندگی گزار رہی تھیں۔ وہ کھیل کود میں بھی حصہ لیتی تھیں اور دوستوں کے ساتھ سیر و سیاحت اور پارٹیاں بھی کرتی تھیں۔ چند روز قبل جب انہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تو ہاروے ولیمز ہسپتال چلی گئیں، جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ درد زہ میں مبتلا ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

امینڈا نے بتایا کہ وہ یہ بات سن کر حیران رہ گئیں لیکن جب کچھ وقت بعد ایک ننھی منی بچی کو ان کی گود میں رکھا گیا تو وہ خوشی سے نہال ہوگئیں۔ بچی کا نام ٹیرنس رکھا گیا ہے اور امینڈا اسے پیار سے ’ٹیڈی‘ کہتی ہیں۔ خوش قسمتی سے بچی بالکل صحتمند اور بہت پیاری ہے۔ امینڈا اسے قدرت کا سرپرائز گفٹ کہتی ہیں اور اس کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>