نیا ٹیکس کارڈ آگیا، اگر آپ کو ابھی تک نہیں ملا توCODICE FISCALE

1نیا ٹیکس کارڈ Codice Fiscale 2015 کا آغاز کردیا ہے ، ہلکے پیلے رنگ کے اس کارڈ CNS Tessera Sanitaria 2015کے اوپر ایک چپ بھی لگی ہے جس کو اآن لائنسہولتوں کے حصول کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کارڈ کی چپ میں ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ڈیجیٹل شناخت یا فنگر پرنٹس کی سہولت بھی موجود ہے۔ جسے آن لائن سروسز کے حصول کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، چپ میں رجسٹرڈ ڈیجیٹل شناخت کی تفصیل سے پتہ چل سکتا ہے کہ کہ یہ وہی فرد ہے سہولت سے مستفید ہو رہا ہے۔ اٹلی کے بعض صوبوں میں یہی کارڈ ہلکے آسمانی رنگ میں جاری کیا گیا ہے۔

اس کارڈ کے زریعے بعض سرکاری ادارں اور صحت کے ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن سروسز کو ایکٹیو کر کے گھر بیٹھے سہولتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اس کارڈ کے زریعے ہسپتال میں اپائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے، اور اگر چاہیں تو میڈیکل وزٹ کی ٹکٹ کا بل آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔ میڈیکل سٹور Farmacia سے دوائیوں کا حصول اور دوائیوں کی ادا شدہ قیمت کا ایک مخصوص حصہ سالانہ آمدنی کو کلئیر کرواتے وقت dichiarazione dei redditi. سے منہا کروانے کی سہولت اس نئے کارڈ میں بھی موجود ہے۔
عام طور پر اکنامک منسٹری Ministero dell’Economia e delle Finanze (MEF) نیلے رنگ کے پرانے ٹیکس کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد خود بخود متعلقہ شخص کے ایڈریس پر پوسٹ کر دیتی ہے،
اس نئے کارڈ کے زریعے یورپ کے ملکوں میں عارضی قیام کی صورت میں میڈیکل کی سہولتیں حا صل کی جاسکتی ہیں۔
معیشت سے متعلق سروسز اور ادا ئیگیوں کے دفترAgenzia delle Entrate. کی تمام سہولتیں اس کارڈ کے زریعے قابل حصول ہیں۔ یہ نیا کارڈ Carta Nazionale dei Servizi (CNS) اگر آپ کو ابھی تک نہیں ملا اور پرانا کارڈ جس کی مدت عموما چھ سال ہوتی ہے، اور وہ ابھی تک ختم نہیں ہوا تو انتظار کریں پرانے کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا کارڈ خودبخود گھر کے ایڈریس پر آجائے گا جو ایڈریس پرانے کارڈ مین آپ نے لکھوایا تھا، بصورت دیگر ایڈریس کی تبدیلی یا نام اور رہائش کے کمونے یا صوبے کی تبدیلی کی صورت میں Agenzia delle Entrate کے دفتر میں جاکر نیا کارڈ اپلائی کیا جاسکتا ہے، جو گھر کے ایڈریس پر تیس دن کے اند ر آجائے گا، اس کارڈ کی کو ئی فیس نہیں ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>