ڈیوس کپ میں پاکستان 9 برس بعد گروپ 1 میں شامل

2 ازمیر: پاکستان 9 برس بعد ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا کے گروپ ون میں رسائی پانے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو فائنل نیوٹرل وینیو ترکی میں منعقد ہوئی، ابتدائی روز سنگلز میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، ہفتے کو ڈبلزمیچ میں عقیل اور اعصام نے کامیابی سمیٹ کر قومی ٹیم کو 2-1 کی سبقت دلادی تھی، اتوار کو منعقدہ پہلے ریورس سنگلز میں عقیل خان کو ورلڈ نمبر284 جیمی وانگ نے حیران کن طور پر3-1 سے مات دے دی۔
عقیل نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر رپ 7-6 (7/2) سے اپنے نام کیا تاہم چائنیز تائی پے کے پلیئر نے دوسرا سیٹ 6-2 سے جیت کر حساب چکتا کرلیا، تیسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان ایک ایک پوائنٹ کیلیے بھرپور جنگ ہوئی، تاہم اس میں عقیل خان 6-7 (5/7) سے ناکام ہوگئے، چوتھے سیٹ میں جیمی وانگ نے 6-3 سے فتح سمیٹ کر ٹائی کا نتیجہ 2-2 کردیا۔
پاکستان نے نازک صورتحال میں تجربہ کار اعصام الحق کو جوئی چن ہونگ کیخلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا، انھوں نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 7-6 (7/3) سے جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں حریف نے 6-4 سے فتح سمیٹ لی، لیکن تیسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی اعصام کا ہی مقدر بنی، انھوں نے بالترتیب 6-4 اور6-3 سے فتحیاب ہوکر پاکستان کو گروپ ون میں شرکت کا پروانہ دلوادیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>