ہزاروں آلات چلانے کے لیے صرف ایک ریموٹ کنٹرول تیار کرلیا گیا

1ٹچ ریموٹ کنٹرول 27 ہزار آلات کو کنٹرول کرسکتا ہے جن میں ٹی وی سے لے کر گھر کے دروازے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: لاجیٹیک کمپنی

لندن: ہمارے گھر میں صرف چند برقی آلات کی صورت میں بھی بہت سے ریموٹ کنٹرول موجود ہوتے ہیں اور ہم انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول تلاش کرتے رہتے ہیں۔
اب ترقی پذیر ممالک میں آٹومیشن اور جدید آلات کی فراوانی کو دیکھتے ہوئے لاجیٹیک کمپنی نے اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے 270,000 مختلف آلات کو کنٹرول کرنے والا ریموٹ کنٹرول تیار کیا ہے جسے فون کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہارمنی ایلیٹ درحقیقت ایک مرکزی کنٹرول آلے یا حب سے جڑتا ہے اور ریموٹ مکمل ٹچ اسکرین پر مشتمل ہے جس میں ایک طویل فہرست سے آپ گھریلو مشین منتخب کرکے اسے کنٹرول کرسکتے ہیں خواہ وہ ٹی وی ہو یا مائیکرویو اون جب کہ اینڈروئڈ اور آئی فون کے ذریعے بھی آپ ایسے آلات کنٹرول کرسکتے ہیں جو صرف بلو ٹوتھ سے چلتے ہیں۔
ریموٹ کنٹرول نظام کا دل وہ مرکزی حب ہے جہاں سے تمام گھریلوآلات کنٹرول ہوتے ہیں خواہ وہ انفراریڈ سے چلتے ہوں، بلیوٹوتھ سے یا وائی فائی کے ذریعے کام کرتے ہوں۔ پہلے سگنل مرکزی حب تک جاتا ہے پھر مختلف سینسر اور ریسیور سے ہوتا ہوا اس آلے تک پہنچتا ہے اور وہ آلہ آن ہوجاتا ہے۔
اسی طرح آلات کو خاص وقت کے لیے شیڈول بھی کیا جاسکتا ہے جن میں ٹی وی ، اسپیکر ، دروازے کے لاک اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اسی طرح گھر کا اے سی اور ہیٹر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور گھر سے دور رہ کر آلات کو ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس ریموٹ کنٹرول کی قیمت 340 ڈالر یعنی 34 ہزار پاکستانی روپے ہے

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>