چین میں بھی امریکی صدربراک اوباما کا ہم شکل سامنے آگیا

بیجنگ: چین اور امریکا کے سربراہان اگلے ہفتے ایک اہم ملاقات کررہے جب کہ ان کی ملاقات سے قبل ہی چین میں صدر براک اوباما کا ہمشکل سامنے آگیا۔

چین کے شہر گوانگ زو سے تعلق رکھنے والے29 سالہ ژیاؤ جیگاؤ 2012 میں چین کے ایک ٹیلنٹ پروگرام 1سے مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جب کہ ژیاؤ نے کئی مواقعوں پر امریکی صدر براک اوباما کی نقل اتارتے ہوئے کامیڈی بھی کی اور وہ چین میں خاصے مقبول ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا بلڈ گروپ بھی امریکی صدربراک اوباما کے گروپ سے ملتا ہے اور کئی لوگ کہتے ہیں کہ اسی لیے وہ اوباما جیسے نظر آتے ہیں ۔ دوسری جانب ان کی اور براک اوباما کی سالگرہ میں ایک دن کا فرق ہے۔
ژیاؤ کا کہنا ہے کہ کہ اگر وہ حقیقت میں براک اوباما ہوتے تو چینی صدر کو اپنا بھائی بناتے اور امن کے لیے کوششیں کرتے ۔
دوسری جانب ژیاؤ جیگاؤ کو ایک ایک کامیڈی فلم ’ہاؤ باؤ‘ میں کام مل چکا ہے جس کے کا مطلب ہے ’مزاحیہ دوست‘ لیکن اس میں وہ ایک بدمعاش کا کردار ادا کریں گے،فلم پروڈیوسر کے مطابق اس فلم میں انہیں خاموش کردار دیا گیا جو دیکھنے والوں پر ایک گہرا تاثر قائم کرے گا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>