اسٹیل ملز ملازمین کو آج 2 ماہ کی تنخواہ ملنے کا امکان

2 اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو آج دوماہ کی تنخواہ ملنے کا امکان ہے۔ گیس کی سپلائی بھی جلد شروع ہوجائے گی جس سے اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان شازم اختر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے جو اب بھی منافع بخش ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس کی سپلائی جاری ہونے سے اس کی پیداوار میں بھر پور اضافہ ہو گا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ باوجود مالی مشکلات کے پاکستان اسٹیل پوسٹ ڈیٹڈ چیک کے ذریعے گیس بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی چار مہینوں کی تنخواہ واجب الادا ہے، عید سے قبل دو ماہ کی تنخواہ ملنے سے ملازمین کو کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>