ڈپریشن دور کرنے میں پھل، سبزیاں اور خشک میوے مددگارثابت ہوتے ہیں

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دور کرنے والی مہنگی اور ضمنی مضر اثرات سے بھرپور دواؤں کی بجائے اگر پھل، سبزیوں اور میووں کا استعمال کیا جائے تو ان امراض کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف لا پالماس ڈی گران کینیریا کے سائنسداں کہتے ہیں کہ یہ غذائیں دماغی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس کی حقیقت جانچنے تحقیق کاروں کی ٹیم نے نے 115 سے زائد افراد کو خاص غذائی معمولات اختیار کرنے کو کہا اور ان کا مطالعہ کیا۔
پھلوں اور سبزیوں میں اومیگا تھری ، وٹامنزاور دیگر کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے نیٹ ورک کو مضبوط بناتے ہیں ، دماغی افعال کو منظم کرتے ہیں اور موڈ کو بہتر بناتے ہیں۔ 8 سال سے زائد جاری رہنے والے اس مطالعے سے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کو دن میں دو مرتبہ سبزیاں دی جائیں تو ان کی ذہنی صحت تیزی سے بہتر ہونے لگتی ہیں جن میں سبز بتوں والی سبزیاں بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ بادام، مونگ پھلیاں اور اخروٹ میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغی حالت مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو بھگاتے ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>