ریما اور شان کے فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل

لاہور: معروف فلمی جوڑی ریما اور شان کے ف1نی کیریئر کے 25 برس مکمل ہوگئے۔

مذکورہ دونوںفنکار پہلی بارہدایتکارجاوید فاضل کی اردو فلم ’’بلندی‘‘ میں جلوہ گر ہوئے جس کی نمائش 21 ستمبر 1990 ء کوکی گئی جو دونوں فنکاروں کوفن کی بلندیوں پر لے گئی ۔’’بلندی‘‘ کے فلمساز اسلام بٹ تھے۔ دیگر فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ‘ افضال احمد‘ ندیم اور آغا طالش مرحوم نے اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔ یہ فلم اپنے دور میں سلور جوبلی ثابت ہوئی اور فلمی صنعت کوشان اور ریما کی صورت میں نئی جوڑی مل گئی۔ انھوں نے ایک عرصے تک اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی خوبصورت اداکاری کے ذریعے شائقین کو اپنے سحرمیں مبتلا کیے رکھا۔ یہاں پریہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں فنکاروں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنامقام حاصل کیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *