حاجی الیاس شیر آف سمائلہ کی پہلی برسی مسجد قباء میں منائی گئی

پیرس: حاجی الیاس شیر آف سمائلہ کی پہلی برسی مسجد قباء میں منائی گئی ۔بڑے بھائی لیاقت شیر سمائلہ، مرحوم کے صاحبزداگان اور معززین علاقہ راجہ hamwatanجمیل ،راجہ خلیل ، خالد بشیر ،اور دیگر نے شرکاء برسی کو بوجھل دل مگر خندہ پشانی سے ویلکم کیا ۔ عصر سے مغرب تک جاری رہنے والی قرآن خوانی ، محفل نعت اور ختم قرآن میں حاجی الیاس شیر سے پیار کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن فرانس کے نمائندہ گان صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم ، چوھدری ظفر اقبال ، چوھدری محمد اعظم ، حاجی محمد عنصر ،شبیر البدر اور راؤ خلیل احمد نے شرکت فرما کر حاجی الیاس شیر کی منہاج القرآن سے محبت کو سراہا۔ قاری سبحان کی دعا مغفرت کے بعد شرکاء برسی کو کھانا پیش کیا گیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *