شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

hamwatan

راولپنڈی: شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہو
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سےملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں گولہ بارود اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>