پورٹ قاسم پر10کھرب 19ارب کی اسمگلنگ کاانکشاف

اسلام آباد: ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی اسمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں358971-rangers-1432151625-387-640x480 دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔
رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گُڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اوراس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں ۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *