وکلاء کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ڈسکہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈسکہ: عدالت نے وکلاء کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ایس ایچ او شہزاد اکرم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

358971-rangers-1432151625-387-640x480نیوز کے مطابق ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز احمد کے روبرو پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم شہزاد اکرم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *