پشاور میں مسافر وین مارکیٹ میں جاگھسی، 6 افراد جاں بحق

پشاور: چارسدہ روڈ میں مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

353529-BodyWeb-1430729789-842-640x480 پشاور میں چارسدہ روڈ پر مامون خٹکی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مارکیٹ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک دکان کی چھت گر گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد حادثے کی جگہ پہنچ گئی اور انہوں نے 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *