روزانہ 3 گلاس دودھ پیجئے اور یاداشت تیز کیجئے

339721-sohaibmaqsoodFile-1426971586-916-640x480کنساس: دودھ پینے کو ہڈیوں کی مضبوطی کی ضمانت تصور کیا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ پینا ہماری دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

سائنسی جریدے ’’امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن‘‘میں امریکا کی یونیورسٹی آف کینساس کے شعبئہ عصبی سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ان ینگ چوئی اور شعبہ غذائیت کی سربراہ پروفیسر ڈبیرا سلیو کی مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دماغ میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ مادہ ‘گلوٹا تھائی اون’ پایا جاتا ہے جو جو دماغ کے خلیوں کو مختلف نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔
تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ روزانہ 3 گلاس دودھ پینے والے افراد کے دماغ میں ’’گلوٹا تھائی اون‘‘ کی مقدار دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے استعمال سے الزائمر، آٹزم، پار کنسن اور دیگر دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>