ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ جاں بحق، 2 محافط زخمی

339721-sohaibmaqsoodFile-1426971586-916-640x480ٹانک: ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کے قریب فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود جاں بحق اور ان کے 2 محافظ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود گاڑی میں جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیرپاؤ محسود موقع پر جاں بحق اور ان کے 2 محافظ شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *