کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.23 روپے جبکہ دیگر کیلئے 2.08 روپے فی یونٹ سستی

339721-sohaibmaqsoodFile-1426971586-916-640x480اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 23 پیسے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے 2 روپے 8 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی کے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *