عرفان خان کا فلم ’’جذبہ‘‘ میں انداز فلم ’’آتش‘‘ میں سنجے دت جیسا

339721-sohaibmaqsoodFile-1426971586-916-640x480ممبئی: ان دنوں سنجے گپتا کی نئی فلم ’’ جذبہ ‘‘ کی عکسبندی بہت تیزی کے ساتھ مکمل کی جا رہی ہے جس میں گزشتہ دنوں ایشوریا رائے بچن نے بھی حصہ لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس میں اداکار عرفان خان کا کردار بہت ہی جاندار ہے جیسا کہ 1994ء میں اداکار سنجے دت فلم ’’ آتش ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ سنجے گپتا اور سنجے دت برسوں ایک ساتھ فلمیں کرتے آئے ہیں اور اب یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہوگی کہ اس فلم میں بھی سنجے دت کی موجودگی ہو تاہم یہ فلم آنے پر ہی دیکھا جائے گا۔ فلم ’’ جذبہ ‘‘ 9 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *