ایم کیوایم صولت مرزا سے لاتعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے، اہلیہ

339721-sohaibmaqsoodFile-1426971586-916-640x480کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیوایم ان سے لا تعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ سنگین مذاق ہے کہ ایم کیوایم صولت مرزاکو نہیں جانتی اور اگر پارٹی ان سے لاتعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے جب کہ انہوں نے ویڈیو بیان کسی دباؤ میں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مزید 4 لوگ بھی تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا اور میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی تحقیقات ہوں جب کہ وہ بہت سی چیزیں بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں۔
صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ صولت سے ہماری ملاقات جیل میں ان کے کمرے میں کرائی جاتی تھی اور اب ہم سے اظہار لا تعلقی کرنے کے لیے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا تمام چیزوں کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک پارٹی کے لوگوں پر اعتبار کرکے انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور نظریے کے نام پر صولت کو استعمال کرکے پھینک دیا گیا۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *