امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

جیفرسن سٹی: امریکی ریاست میسوری کے قصبے ٹائرون میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے جنوبی قصبے ٹائرون میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ اطراف کے علاقوں میں سے مزید 5 افراد کی بھی لاشیں برآمد ہوئیں۔
میسوری میں فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس نے مسلح شخص کی جانب سے خود کو بھی ہلاک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *