اٹلی کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

روم: اٹلی کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حق میں علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
اٹلی کی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 300 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 45 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے باوجود حکومت اس پر عمل درآمد کی پابندی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب تک کئی یورپی ممالک میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قراردادیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ سوئیڈن میں رواں ماہ فلسطین کا سفارت خانہ بھی قائم ہوچکا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>