پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

کوٹلی / نئی دہلی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے 14سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔
جمعے کو بھارتی فوج نے ایل او سی پرکوٹلی آزادکشمیر کے علاقے دبہی میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے۔
جمعے کو صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جو چاہے کہہ سکتا ہے لیکن بھات اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے مکمل تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>