سانحہ شکار پورکے شہدا کے لواحقین کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی تک دھرنے کا اعلان

کراچی: سانحہ شکارپور کے شہدا کے لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی تک دھرنا جاری رہے گا۔

سانحہ شکار پور کے شہدا کے لواحقین کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ شہدا کے لواحقین نے اندرون سندھ کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کاکہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور مسلح دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں اور جب تک اندرون سندھ کالعدم تنظیموں کے خلاف عملی کارروائی شروع نہیں کرلی جاتی اس وقت تک نمائش چورنگی پر بیٹھے رہیں گے۔
دوسری جانب دھرنے میں شریک افراد کی سیکیورٹی کے لئے نمائش چورنگی کے اطراف کنٹینرز رکھ کر سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل روٹس پر موڑ دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو حکام کے مطابق ضلع شکار پور کی امام بار گاہ میں دھماکے سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔

Pin It

One thought on “سانحہ شکار پورکے شہدا کے لواحقین کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی تک دھرنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *