رنبیر کپور نے صحافیوں سے بچنے کے لئے کار ہی صحافی پر چڑھادی

ممبئی: بالی ووڈ فلم اسٹار رنبیر کپور نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کے دوران اپنی گاڑی صحافی کے پیر پر چڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں رنبیر کپور نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر دیگر صحافیوں کی طرح پنیت راوت نامی ایک فوٹو جرنلسٹ بھی وہاں موجود تھا اور وہ جیسے ہی رنبیر کپور کو آتے دیکھ کر ان کی گاڑی کے قریب پہنچا تو بالی ووڈ اداکار نے اپنی گاڑی آگے بڑھالی جس کے نتیجے میں صحافی کا پاؤں پہیے کے نیچے آگیا۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کا بالکل بھی خیال نہیں تھا اور اس وقت گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

Pin It

One thought on “رنبیر کپور نے صحافیوں سے بچنے کے لئے کار ہی صحافی پر چڑھادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *